ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون کی کمی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے متاثر

مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون کی کمی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے متاثر

Sat, 16 Jul 2016 19:30:07  SO Admin   S.O. News Service

راج ناتھ سنگھ نے بین ریاستی اورمرکزکے ساتھ قریبی تعاون کی وکالت کی

نئی دہلی16جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان قریبی تعاون کی وکالت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس کے بغیر ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے۔انٹر ریاستی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی اہم توجہ سنگھواد یامسابقتی سنگھواد کے ذریعے باہمی تعاون کے ساتھ سنگھواد کو فروغ دینے پرہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مرکز اور ریاستیں قریب اور فعال تعاون اور رابطوں کے ذریعے ترقی سے متعلق پالیسیاں طے کریں اور ان کولاگو کریں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر ریاستوں کے درمیان اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان تبادلہ خیال نہیں ہوگاتویہ بالکل فطری ہے کہ ترقی کے منصوبوں کے نفاذپرمنفی اثرپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی مضبوطی کے ساتھ یہ مانناہے کہ ملک کی ترقی میں مرکز اور ریاستی حکومتوں دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔سنگھ نے کہاکہ اس وجہ سے مرکزی حکومت نے 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کورقم کاالاٹمنٹ بڑھایاہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کمیشن کے قیام کے ساتھ سابق منصوبہ بندی کے ساتھ منسلک کوتاہیوں کو دور کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ اب ہر ریاست پالیسی بناسکتی ہے اور منصوبوں کو ضروریات کے مطابق لاگو کر سکتی ہے۔سنگھ نے کہا کہ کونسل کی میٹنگ 10سال کے بعد ہو رہی ہے اور یہ مرکزی حکومت کی’’سب کا ساتھ، سب کاوکاس‘‘کی بات کو ظاہر کرتا ہے۔


Share: